سلمان اکرم راجا بتائیں عمران خان اور بشریٰ بی کو کمبل تک دینے نہیں دیا جارہا، آپ نے اس حوالے سے کیا کیا؟ مشال یوسفزئی
مشال یوسفزئی کا ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بصد احترام راجہ صاحب، کیا آپ کو اور ہم سب کو خان صاحب نے روکا نہیں تھا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی ٹویٹس نہیں کرنی، نہ ہی اپنے لوگوں پر اٹیک کرنا ہے، تو پھر ان ٹویٹس کا مقصد کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر جوابی ٹویٹس
سوشل میڈیا پر سلمان اکرم راجا کے ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا اگر مقصد عوام کو آگاہ کرنا ہے تو پھر کیا آپ بتائیں گے کہ آپ سے منسلک پنجاب کے گروپ اور ان کے پالے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے میرے پیچھے کیوں کمپین چلائی؟ آپ کے ارد گرد کے پنجاب کا مخصوص ٹولہ مجھ سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟ کیا آپ کو عمران خان صاحب نے میرے سامنے نہیں کہا تھا کہ عالیہ حمزہ کو میں نے پنجاب کے پورے اختیارات دیے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کی ٹیم بنائے، کیونکہ عالیہ کی پرفارمنس نظر آرہی ہے اور میں اس سے پروگریس لونگا؟
خان صاحب کی ہدایات
کیا جب میں نے خان صاحب کو عادل راجہ کا ذکر کیا تو خان صاحب نے کہا کہ وہ irrelevant ہیں اور اس کو respond ہی نہیں کرنا، تو کیا آپ خاموش بیٹھے تھے؟ آپ نے عادل راجہ کو نا اون کیا، نا خان صاحب کو بتایا کہ آپ خود بھی رابطے میں ہیں اور آپ کی ان سے UK میں ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔
سہیل آفریدی کی تعیناتی
مشال یوسفزئی نے کہا کہ کیا آپ بتانا چاہیں گے کہ سہیل آفریدی صاحب کی تعیناتی میں آپ کا کیا عمل دخل تھا؟ آپ بھی خان صاحب کا میڈیا کو اعلان سن کر حیران ہوگئے تھے اور پھر اس دن 6 بجے سے پہلے اڈیالہ سے باہر نہیں جارہے تھے۔ آپ سے پوچھا بھی گیا کہ آپ تو روز جلدی واپس چلے جاتے ہیں، آج کیوں نہیں جارہے؟
ایک خاص پیغام
ہم غدار ہیں جو 4 اکتوبر کو بھی احتجاج میں فرنٹ پر تھے، 26 نومبر کو بھی تھے۔ اپنے لیڈر عمران خان کے ہر حکم پر ہر احتجاج، جلسے اور جلوس پر فرنٹ پر پائے جاتے ہیں اور اپنے لیڈر عمران خان کے بیانیے کا وزن بھی اٹھا سکتے ہیں۔ آپ سے کیا گِلہ کریں؟ آپ تو خان صاحب کی ٹویٹ تک ریٹویٹ نہیں کرتے؟
معلومات کی غلطی
آپ کی خواہش پر آپ کو لیڈ دی گئی ورنہ ہم سب کو پتا ہے کہ خان صاحب نے سخت ہدایات دی ہیں کہ اُن کے ہوتے ہوئے کوئی کے پی میں interference نہیں کرے گا اور یوں حکومت کا پرامن transition ہوا۔
آخری پیغام
اگر کسی کو مزید کوئی شک ہے تو آزما کے دیکھ لے۔
بصد احترام راجہ صاحب کیا آپکو اور ہم سب کو خان صاحب نے روکا نہیں تھا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی ٹویٹس نہیں کرنی نا ہی اپنے لوگوں پر اٹیک کرنا ہے تو پھر ان ٹویٹس کا مقصد کیا ہے اور اگر مقصد عوام کو آگاہ کرنا ہے تو پھر کیا آپ بتائینگے کہ آپ سے منسلک پنجاب کے گروپ اور انکے پالے ہوئے... https://t.co/XC9y2COMqb
— Mashal Yousafzai???????? (@AkMashal) October 30, 2025








