افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ پشاور
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی ایک ناکام بغاوت تھی، اس کے کردار کسی رعایت کے مستحق نہیں: عظمیٰ بخاری
اجلاس کا مقصد
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں قبائلی عمائدین کے جرگے کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز 11 کور میں سیکیورٹی صورت حال، آپریشنل تیاریوں، پاک-افغان سرحد پر امن و استحکام اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ سرکاری اعزاز یافتہ بھارتی سائنسدان کی لاش برآمد
قبائلی عوام کی حمایت
بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل نے پاک افغان کشیدگی کے دوران قبائلی عوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی غیر مشروط حمایت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ قبائلی عمائدین نے دہشت گردی اور افغان طالبان کے خلاف مسلح افواج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے بیوہ خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کردیا
پاکستان کی امن کی خواہش
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جرگے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی نہیں ہونے دیں گے۔ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے تسلسل کے باوجود پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور افغانستان کے ساتھ متعدد مواقع پر سفارتی اور اقتصادی تعاون بڑھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں ‘سپر فائٹ 3’ کا انعقاد ایچ یو ایف سی کے زیر اہتمام کل ہوگا
مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی
اس تعاون کا مقصد پاک-افغان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے، تاہم بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے بجائے، افغان طالبان حکومت ان گروپس کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ، خواجہ آصف کا سخت ردعمل
عزم کا اظہار
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قبائلی عمائدین کو یقین دلایا کہ پاکستان خصوصاً خیبر پختونخواہ کو دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں سے پاک کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر قبائلی عمائدین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے بے لاگ گفتگو کو سراہا اور پاکستان میں امن کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے نظریے کو خیبرپختونخواہ کے قبائل میں کوئی قبولیت نہیں ہے۔
استقبال کا موقع
قبل ازیں پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔








