لاہور پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، رواں سال 7ہزار 541 مقدمات درج
پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑا آپریشن
لاہور (روزنامہ پاکستان نمائندہ خصوصی زین بابو) ر پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بڑے آپریشنز کرتے ہوئے رواں سال 7,541 مقدمات درج کیے ہیں اور ہزاروں غیر قانونی ہتھیار برآمد کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انوکھا خزانہ، خاتون نے کچرے کے ڈبوں سے 85 لاکھ روپے کی قیمتی اشیا تلاش کرلیں
ڈی آئی جی کی کارکردگی
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اسلحہ سے پاک، پُرامن اور محفوظ لاہور ہمارا ہدف ہے۔ رواں سال 7 ہزار 541 مقدمات درج کر کے 6 ہزار 782 پسٹلز، ہزاروں گولیاں، 43 کلاشنکوف، 335 رائفلز، اور 290 بندوقیں برآمد کی گئی ہیں۔
سخت چیکنگ اور سیکیورٹی اقدامات
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے اور ہر مشکوک فرد پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر بھی خصوصی اسلحہ تلاشی مہم جاری ہے۔ ڈولفن فورس، پی آر یو اور پٹرولنگ فورسز ہائی الرٹ ہیں اور شہر بھر میں مؤثر گشت کیا جا رہا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے روزانہ کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔








