کوہستان مالیاتی اسکینڈل، نیب نے گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر گھر میں چھپائے گئے 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورنے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزمہ کے گھر پر چھاپے کے دوران 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی
ملزمہ کی شناخت
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کوہستان کرپشن مالیاتی اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ ہیں۔ نشان دہی پر گھر پر چھاپہ مارا گیا، مرکزی ملزم قیصر اقبال اور ان کی بیوی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں نیب کی حراست میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہئے،شاہد خاقان عباسی
عدالتی کارروائی
گزشتہ روز احتساب عدالت نے ملزمہ اور ان کے شوہر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا تھا۔
ملزمان کی تعداد اور مالی برآمدگی
نیب ذرائع نے بتایا کہ کوہستان میگا اسیکنڈل میں 20 سے زائد ملزمان کو نیب نے گرفتار کیا ہے اور اس اسکینڈل میں اب تک 30 ارب روپے تک برامد کیے گئے ہیں۔








