وزیر اعظم نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
وزیر اعظم شہباز شریف کا طلبہ کے ساتھ خیرمقدم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ یہ واقعہ لیپ ٹاپ سکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش آیا۔
طالبہ کی تقریر کا موقع
سٹیج پر بلوچستان کی طالبہ درجان کا نام پکارا گیا اور انہیں اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ وہ سٹیج کی طرف بڑھیں تو وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر ان کا استقبال کیا۔ جیسے ہی طالبہ سٹیج پر پہچیں تو وزیر اعظم نے آگے بڑھ کر انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے لیے مخصوص نشست پر بٹھا دیا۔ یہ منظر دیکھ کر حاضرین بھی مبہوت ہوگئے۔ حاضرین نے کھڑے ہو کر اس عمل کی تائید کی اور کافی دیر تک تالیاں بجاتے رہے۔
تقریب سے وزیراعظم کا خطاب
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک لاکھ لیپ ٹاپس میرٹ پر دیئے جائیں گے۔








