پنجاب حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے:وزیرِ خزانہ پنجاب

اجلاس کی تفصیلات

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیرِ صدارت مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹس کی پڑتال کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اس اجلاس کا مقصد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے پیش کردہ مالیاتی رپورٹس کا کابینہ کے سامنے پیش کرنے سے قبل تفصیلی جائزہ لینا تھا، جن میں مالی سال 2019-20ء کے لیے حکومتِ پنجاب کے ایپروپریشن اکاؤنٹس اور انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن بورڈز کے مالی نظم و نسق پر خصوصی مطالعہ رپورٹ (عرصہ 2017 تا 2022) شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی کبھی سپریم کورٹ کے ایک جملہ لکھنے سے 18،18سال کیسز چلتے رہتے ہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے کیس میں ریمارکس

شرکاء کی معلومات

اجلاس میں سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، پبلک فنانس مینجمنٹ یونٹ اور متعلقہ محکموں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ذمہ دارانہ وی لاگنگ، وقت کی اہم ضرورت

صوبائی وزیر کا خطاب

بریفننگ کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت مالی شفافیت، احتساب، اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔ آڈٹ رپورٹس کی بروقت جانچ پڑتال گڈ گورننس کے فروغ، مالی نظم و ضبط کے قیام اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے نہایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دہشتگردوں کی کارروائیاں ناکام، 16 گرفتار

سفارشات اور ہدایات

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ آڈٹ رپورٹس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ سرکاری وسائل کی شفاف تقسیم اور بہتر مالی نظم و نسق کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی یہ کاوش صوبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ شفاف، جوابدہ اور مؤثر بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

کمیٹی کی مستقبل کی منصوبہ بندی

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے کے بعد آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ اجلاس کے اختتام پر وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومتِ پنجاب آڈٹ اور احتساب کے تمام تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ عوامی اعتماد کو مزید تقویت دی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...