برطانیہ اور قطر میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا
برطانیہ اور قطر کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ اور قطر میں نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت 16 ستمبر تک ملتوی
معاہدے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ میں برطانیہ اور قطر میں نئے دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جس طرح دشمن کے 6 جہاز گرائے، اسی طرح ملک سے غربت کا خاتمہ بھی کر کے دکھائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
برطانوی وزیر دفاع کا دورہ
''جنگ'' کے مطابق برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی اور بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمت عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خلا میں بیماری کی صورت میں علاج کا طریقہ کیا ہے؟ کیا وہاں کوئی طبیب موجود ہے؟
معاہدے کی اہمیت
برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ معاہدہ قطر کے دفاع میں برطانیہ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ دفاعی شراکت داری کے ساتھ ساتھ، برطانیہ اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات بھی انتہائی مستحکم ہیں۔ قطر کے لیے برطانوی برآمدات 2025 میں 4.4 ارب پاؤنڈ تک پہنچ جائیں گی، جبکہ برطانیہ میں قطری سرمایہ کاری 40 ارب پاؤنڈ سے تجاوز کر گئی ہے، جو فِن ٹیک، لائف سائنسز، قابل تجدید توانائی اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
سیکیورٹی کی صورتحال پر اجلاس
دورہ قطر کے دوران برطانوی وزیر دفاع نے شیخ سعود بن علی آل ثانی کے ہمراہ خطے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال پر ایک اہم اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔








