ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
 
			برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ایک اہم دن ہے۔ آپ کی ایک بڑی الجھن ختم ہو گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی وہ مل جائے گی۔ آپ کو آج ایک خوشخبری بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج مبارک دن ثابت ہوگا کافی دنوں کے بعد خوشی کی خبر آئے گی اور گھر میں بھی سکون کا سانس نصیب ہوگا اور ایک من پسند کام بھی ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محفوظ پنجاب ویژن،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ سیف سٹی کاافتتاح کر دیا
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ ابھی جلد بازی نہ کریں، جو کام کرنا چاہتے ہیں وہ بھی خراب ہو سکتا ہے، جب قدرت کو منظور ہوا سلسلہ خودبخود چل کر آپ کے پاس آ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو بھی معاملات خرابی کی طرف جا رہے تھے، انشاءاللہ اب تیزی سے اپنا رخ تبدیل کرلیں گے اور آپ کے حق میں ہو جائیں گے۔ آج اہم کام میں بہتری نصیب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی کی تاریخ: ایک قدیم شہر اور اس کا تاریخی پس منظر
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان تھے وہ اب دوپہر کے بعد ہی خوشخبری سن سکیں گے۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں جو گھریلو مسائل ہیں وہ بھی اب حل ہونے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن آپ کو کسی بڑی پریشانی سے نجات دلائے گا۔ آپ جس بھی معاملے میں پھنسے ہوئے تھے، اس میں سے ایسے نکالے جائیں گے کہ عقل دنگ رہ جائے گی، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: دوستی کا اختتام: مدثر کے ساتھ اگر دوست دوست نہ رہے تو اس بریک اپ کا سامنا کیسے کریں؟
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ہر بات کو اپنے دل و دماغ پر سوار کرلیتے ہیں، حالانکہ کوئی خاص مسئلہ بھی نہیں ہوتا۔ اب کچھ گڑبڑ نہیں ہے صرف آپ کی جانب سے سستی اور لاپرواہی چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں بھی مارک زکربرگ ہوں، امریکی وکیل نے میٹا کے سی ای او کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کچھ ایسا ہوا ہے جس نے ایک مرتبہ پھر آپ کو جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ اس وقت حالات بہتر نہیں ہیں۔ آپ استخارے سے مدد لیں، نظر اتاریں راشن کی صورت میں صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں میں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم امور میں کامیابی مل سکتی ہے جو لوگ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں انشاءاللہ، وہ اللہ کے حکم سے اس میں سے ضرور نکلیں گے۔ آج بہتری کی جانب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تربت سے اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کرلیا گیا
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
لاکھ ہاتھ پاﺅں مارنے سے بھی اگر کچھ حاصل نہیں ہو رہا تو استخارہ کرلیں معلوم ہوجائے گا کہ کس مقام پر غلطی ہوئی ہے، پھر اس کی اصلاح سب سے پہلے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی امارات کے وزیر اقتصادیات و سیاحت سے ابو ظہبی میں الوداعی ملاقات
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو جن لوگوں سے بڑی امیدیں تھیں وہ کبھی بھی اس پر پورا نہیں اتریں گے۔ ان دنوں مال خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ خود اپنی قسمت آزمائیں، انشاءاللہ بہتر ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حالات تو بُرے نہیں ہیں، آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے جو آپ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ دل و دماغ الٹے سیدھے کاموں کے بارے میں سوچتا ہے جو بڑا خطرناک عمل ہوگا، نماز ضروری ہے۔
 
				








 
  