1 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 5 دسمبر تک توسیع
 
			پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی 9 مئی مقدمات کے مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
عدالت میں سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے واقعات شامل ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات پر سماعت کی جبکہ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر متعدد پی ٹی آئی رہنما اور کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے
مقدمات میں شامل رہنما
سابق وفاقی وزراء فواد چودھری اور اسد عمر سمیت اعظم سواتی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، حافظ فرحت عباس، بلال اعجاز، رائے حسن نواز، علی امتیاز وڑائچ، محمد احمد چھٹہ، محمد اشرف سوہنا اور رائے مرتضیٰ اقبال نے اپنی حاضری یقینی بنائی، عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا،ایجنسیوں کی معلومات مستند تھیں،سفارشیں بھی آئیں مگر وہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی،شہباز شریف
دیگر ملزمان کی صورتحال
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم نے بھی ان مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت انتظار میں رکھ لی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
جے آئی ٹی کی رپورٹ
جے آئی ٹی کے تفتیشی افسران نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس کے مطابق علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر ملزمان کو واقعات کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
9 مئی کے واقعات
یاد رہے کہ یہ تمام مقدمات 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق ہیں جن میں توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل ہیں۔
 
				








 
  