جنسی ہراسانی کے الزامات، شاہ چارلس نے چھوٹے بھائی اینڈریو سے پرنس کا لقب واپس لے لیا
برطانوی بادشاہ کا اہم فیصلہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے سنگین الزامات لگنے کے بعد اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ‘پرنس’ کا لقب واپس لیتے ہوئے انہیں شاہی رہائش گاہ رائل لاج خالی کرنے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ اور انڈیا کی ٹیمیں ایک جیسے سکور پر آؤٹ
نیا نام اور خطاب
بکنگھم پیلس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرنس اینڈریو اب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانے جائیں گے، ان کے نام کے ساتھ اب 'پرنس' استعمال نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور یو اے ای کا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کیلئے اہم معاہدہ
شاہی خاندان کی ساکھ کا تحفظ
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات ضروری سمجھے گئے ہیں، رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس نے یہ فیصلہ شاہی خاندان کی ساکھ کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین اور بچوں پر تشدد کرنیوالوں سے نرمی نہیں برتی جائے گی: گھریلو تشدد کی شکار 13سالہ بچی سے چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ملاقات
تنازعہ اور الزامات
یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر طویل عرصے سے تنقید جاری تھی اور کئی ہفتوں سے شہزادہ اینڈریو کو ان کی جیفری ایپسٹین سے دوستی اور جنسی اسکینڈل کے باعث شاہی خاندان سے الگ کرنے کا مطالبہ بڑھ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کیس: علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت برہم، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
شاہی القابات کی دستبرداری
اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہو گئے تھے، پرنس اینڈریو نے بیان میں کہا تھا کہ وہ اب بھی پرنس کے طور پر جانے جائیں گے لیکن وہ آئندہ اپنے شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے۔
کتاب کے الزامات
واضح رہے یہ اقدام امریکی خاتون شہری ورجینیا رابرٹس گیفری کی کتاب کی اشاعت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں گیفری نے الزام عائد کیا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001ء میں 3 مختلف مقامات لندن، نیویارک اور یو ایس ورجن آئلینڈز میں اسے اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ محض 17 سال کی تھیں۔








