سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی
 
			نئی عمرہ پالیسی کا اعلان
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پلازہ میں آتشزدگی سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی
عمرہ ویزا کے لیے نئی شرائط
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزا ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار دیا ہے۔
وزارت کے مطابق ویزا اجراء کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سالگرہ میں تحائف کے تبادلے پر جھگڑا، شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔
ویزا کی مدت میں تبدیلی
نئے قانون کے تحت ویزا ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے سے قبل کی مدت 3 ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کی گئی ہے، تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کے لیے پہلے کی طرح 3 ماہ کا وقت ہی ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے پہلی بار خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
نئے ضوابط کا نفاذ
اس حوالے سے سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ ہوں گے۔ یہ اقدام وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
عمرہ ویزوں کی تعداد میں اضافہ
علاوہ ازیں عرب نیوز کے مطابق رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔
 
				








 
  