کشمیر کے لیے پوری قوم یکجا ہے، شہباز حسین چوہدری
شہباز حسین چوہدری کا خطاب
جدہ(محمد اکرم اسد) سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کاذ کے لئے پوری قوم یکجا ہے کشمیریوں کی اپنے حقوق کے لئے جدوجہد آزادی کو مکمل سپورٹ کرتی ہے۔ وہ یہاں جموں و کشمیر پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کردی
اقوام متحدہ کا کردار
شہباز چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل درآمد کرائے تاکہ کشمیری حق خودارادیت کے لیے استصواب رائے کے ذریعے بھارت سے آزادی لے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے 9 روز سے بند کشمیری کاردارپور راہداری کھولنے کا اعلان: دربار انتظامیہ
کشمیریوں کی قربانیاں
انہوں نے کہا کہ کشمیری کئی دھائیوں سے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں اور بھارتی بربریت، ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
او آئی سی سے مطالبہ
شہباز چوہدری نے او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کوششوں کو تیز کر کے اس مسئلے کو حل کرائیں۔








