ہم فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گے: وزیراعظم اسرائیل کی ظلم کے خلاف

پاکستان کی حمایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سکول لے جانے اور لانے والے رکشہ ڈرائیور کی طالبہ سے 4 ماہ تک زیادتی، شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں۔
یکجہتی کا پیغام
فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اور اس پر عالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت اور تشویشناک ہے جتنے اسرائیل کے مظالم۔
یہ بھی پڑھیں: سورج کسی کے باپ کا نہیں ہے
فلسطینیوں کی حالت
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت آج پوری قوم اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منا رہی ہے، 7 اکتوبر کو فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کی نئی لہر کو شروع ہوئے پورا ایک برس بیت چکا ہے۔ عالمی قوتوں، بین الاقوامی اداروں، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی عدالت کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسرائیل اب تک بچوں، بوڑھوں اور عورتوں سمیت 41 ہزار نہتے فلسطینیوں کا قتل عام، لاکھوں کو زخمی اور بے گھر کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا
ریاستی دہشت گردی
ان کا کہنا تھا کہ بچے کھچے بھوک و پیاس سے نڈھال لاکھوں فلسطینی آج بھی آسمان سے برستی بلا اشتعال بمباری کا شکار ہو رہے ہیں، اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اب نہ صرف غزہ اور فلسطین بلکہ خطے کے دوسرے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہیں دیا جارہا ، اسی وجہ سے انکو الٹیاں ہوئیں: عمر ایوب
عالمی برادری کا پیغام
آج کے دن میرا عالمی برادری کو پیغام ہے کہ اسرائیل کے ظلم و ستم اور نسل کشی کو اگر نہ روکا گیا تو یہ خطے کے امن کو تباہ کرکے ایسے کشیدہ حالات پیدا کر سکتی ہے جس کے منفی نتائج سے دنیا کا کوئی ملک متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے آج ملاقات متوقع، کینالز کے معاملے پر بڑی پیشرفت کا امکان
قائد اعظم کی تعلیمات
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے بانی، حضرت قائد اعظم کی پیروی کرتے ہوئے نہ صرف ظلم و جبر اور غیر قانونی غاصبے کی بنیادوں پر کھڑی اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ اس کے جبر و استبداد کی بھرپور مذمت کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف ہر عالمی فورم پر آواز اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کراچی کنگز نے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا
پاکستان کی حمایت
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور اس کے عوام کے دل اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
تعلیمی سہولیات
حال ہی میں ہر عالمی فورم پر میں نے تمام ممالک کے سامنے اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کی۔ پاکستانی حکومت ایک علیحدہ فلسطینی ریاست جس کا دارالخلافہ بیت المقدس ہو کے قیام تک اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پہلی بار اپنے سینے پر کیمرہ پہن کر فٹبال میچ کھیلیں گے
مدد اور امداد
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں تک امداد پہنچائی بلکہ میڈیکل کے ایسے فلسطینی طلباء جن کی کشیدہ حالات کی بنا پر تعلیم رک گئی تھی ان کو پاکستانی کالجز میں تعلیم کی سہولت یقینی بنا ئی جارہی ہے۔
پوری دنیا کو پیغام
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اس کڑے وقت میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا، آج جب ہم پاکستان میں قومی سطح پر یوم یکجہتیِ فلسطین منا رہے ہیں میرا پوری دنیا کو یہ پیغام ہے کہ فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔