خواتین کے گروپ “کبابش پنک کلب” کی بنیاد رکھنے کا اعلان
خواتین کے عالمی بریسٹ کینسر ڈے
جدہ ( محمد اکرم اسد) خواتین کے عالمی بریسٹ کینسر ڈے کے موقع پر خواتین کے گروپ “کبابش پنک کلب”کی بنیاد رکھنے کا اعلان ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت علی خورشید سلطان نے کیا اور کہا کہ اسکا مقصد خواتین میں صحتی مسائل کے بارے میں آگاہی دلانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن کے دوران ہلاکتیں، ایف آئی آر درج
تاسیسی اجلاس
کبابش پنک کلب کا تاسیسی اجلاس ام عبدالرحمن کی صدارت میں ہوا جس میں کمیونٹی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بھرپور صلاحیتوں سے لیس پاکستانی خواتین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 لاہور ضمنی الیکشن، تمام 334 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، ن لیگ نے 34 ہزار سے زیادہ کی لیڈ سے میدان مارلیا
گروپ کے اغراض و مقاصد
اس موقع پر ام عبدالرحمن نے گروپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ گروپ کا مقصد ان باصلاحیت خواتین کے ساتھ مل کر مختلف موضوعات پر تقریبات اور سیمینار منعقد کروانا اور ان خواتین کو جو ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں انکو سامنے لانا ہے۔ یہ گروپ ان کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ لوگ جب جیل میں تھے، میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے، عاصمہ جہانگیر کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کیا جواب دیا؟ جانیے
عالمی بریسٹ کینسر کا معاملہ
ام عبدالرحمن نے گروپ کے اعلان کے موقع پر عالمی بریسٹ کینسر کے معاملے کو اجاگر کیا۔ اس اجلاس میں جدہ کی نامور خواتین ڈاکٹر رابعہ، اسپورٹس ٹیچر مس مریم، ڈاکٹر سدرہ، بزنس لیڈی حمیرا، شیف فرح اور چند نمایاں شخصیات نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تشکر
آخر میں ام عبدالرحمن نے خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جن خواتین نے آج اجلاس میں شرکت کی ہے، وہ اس بارے میں خواتین تک پیغام پہنچائیں کہ کبابش پنک کلب کا حصہ بنیں اور پاکستانی خواتین تک اس پیغام کو عام کریں۔








