خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، آج حلف اٹھائے گی
 
			خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کا تشدد کے بعد بے دردی سے قتل
حلف برداری کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے۔ نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھائے گی، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کے بھاؤ میں بڑا اضافہ
نئی کابینہ کے ارکان
گورنر ہاؤس کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے۔ شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
مزید ارکان کی شمولیت
بونیر سے ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
 
				








 
  