آزاد کشمیر کی 78 سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے، جو پچھلے ڈیڑھ سال میں خراب ہوئے، سردار تنویر الیاس
 
			سابق وزیراعظم کا بیان
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی 78 سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے، جو پچھلے ڈیڑھ سال میں آزادکشمیر میں حالات خراب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضیاء الحق نے شوگر انڈسٹری لگوائی تھی، اب چینی صارف سے وصول کی گئی اضافی رقم پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ادا کرنی چاہیے: رضوان رضی
سیاسی عہدوں کی خالی جگہیں
آزادکشمیر میں اس وقت چھ سات آئینی عہدے ہیں جن پر کوئی سربراہ مقرر نہیں کئے گئے، اور اس وقت کوئی محکمہ بھی نہیں بچا ہے۔ آزادکشمیر کی پولیس نے کبھی ہڑتال نہیں کی لیکن اب پولیس بھی سڑکوں پر آئی ہے۔ جبکہ آزادکشمیر کے ڈاکٹر اور عام آدمی بھی سراپا احتجاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے نازک صورتحال میں کردار ادا کرنے کی درخواست کردی
فرنٹ لائن پروگرام میں گفتگو
ایک نیوز کے پروگرام فرنٹ لائن میں میزبان ثنا مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں فارورڈ بلاک پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ملا کر حکومت چل رہی تھی، لیکن دونوں پارٹیوں کے پاس نہ کوئی کام کی وزارتیں تھیں اور نہ ہی ان کے پاس خاص ذمہ داریاں اور اختیارات تھیں۔ اختیارات سارے فارورڈ بلاک اور چودھری انوارالحق کے پاس تھے، اور ان کے کاموں کی سزا پورے سیاسی نظام کو مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل کے کیس میں ریمارکس
چودھری انوارالحق کا دعویٰ
سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ چودھری انوارالحق دعویٰ کر رہے تھے کہ اسمبلی میں قائد ایوان لانے کے لیے آپ کو اسمبلی کے اندر 27 لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس پارٹی کے پاس 27 اراکین ہوں وہ اپنا قائد ایوان منتخب کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر شی کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی مذاکرات کا منتظر ہوں، پوتن
پیپلزپارٹی کی اکثریت
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ چودھری انوارالحق اس پوزیشن میں نہیں رہے کہ وہ کوئی مذاکرات کرسکیں، کیونکہ پیپلزپارٹی قائد ایوان کیلئے سادہ اکثریت ثابت کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا مسلمانوں پر ایک اور ”وار”، ممبئی کی مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی
وزیراعظم کی حمایت کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ سے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دے سکتے ہیں لیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔ پیپلزپارٹی کو اس وقت ووٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
سیاسی نظام کی بحالی کی ضرورت
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر انتشار کی طرف جا رہا ہے اور وہاں پر سیاسی نظام کو بحال کرنا بہت ضروری ہے۔ ہماری قیادت نے کل آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے، جہاں ممکنہ طور پر عدم اعتماد کی تحریک کب پیش کرنی ہے، اس بارے میں بتایا جائے گا۔
 
				








 
  