شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
شیخ رشید احمد کی بیرون ملک روانگی کی اجازت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے 2 طیارے پاکستان پہنچ گئے
عدالتی پیشی
روزنامہ جنگ کے مطابق شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سفارتی و سیکیورٹی پیش رفت پر انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) کی سروے رپورٹ جاری، عوام نے کن خیالات کا اظہار کیا ؟ جانیے
دلائل اور قانونی کارروائی
دوران سماعت، شیخ رشید کے وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا گیا ہے۔
جج کے ریمارکس
جج نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔








