پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا
 
			بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر کے کن 2 جرنیلوں کو فیلڈ مارشل کا عہدہ مل چکا ہے؟
پاکستانی پاسپورٹ پر کیا تبدیلیاں کی گئیں؟
تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘‘ کی شق ختم کردی گئی ہے۔ جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاسپورٹ سے ’’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘‘ کی شق کے خاتمے سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے توہینِ عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کردیا
پاکستان کی وزارت خارجہ کا مؤقف
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب
ڈی جی پاسپورٹس کی وضاحت
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ قومی پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابل استعمال ہے۔‘‘
پاکستان کا واضح مؤقف
علاوہ ازیں وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔
 
				







 
  