پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
رشوت کے ذریعے لائسنس بنانے کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
گرفتاریوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کیخلاف گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جو سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی، غفلت اور بدانتظامی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے خلاف ایکشن
لائسنس کی جعلی فراہمی کا طریقہ
پولیس کے مطابق، مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔
اضافی رقم کا مطالبہ
وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا۔ ٹاؤٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو بھی گرفتار کر لیا گیا، اور وارڈن کی جیب سے رقم بھی برآمد کر لی گئی۔








