پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
رشوت کے ذریعے لائسنس بنانے کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین نے برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پولیس پر برسائے، ڈی پی او اٹک کا دعویٰ
گرفتاریوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کیخلاف گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جو سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کارروائیاں جاری، 134 بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج، 5 گرفتار
لائسنس کی جعلی فراہمی کا طریقہ
پولیس کے مطابق، مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔
اضافی رقم کا مطالبہ
وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا۔ ٹاؤٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو بھی گرفتار کر لیا گیا، اور وارڈن کی جیب سے رقم بھی برآمد کر لی گئی۔








