وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈین ہم منصب انیتا آنند کی ٹیلیفونک گفتگو
ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ممالک کے لیے پروٹیکٹر رجسٹریشن میں سافٹ اسکلز سرٹیفکیٹ کی شرط کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع
دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے بشمول زراعت اور کانوں سمیت معدنیات جیسے شعبوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (ایف آئی پی پی اے) کے تحت تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا
کینیڈا کی کینولا کی برآمدات
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق وزیر خارجہ انیتا آنند نے پاکستان کو کینیڈین کینولا کی برآمدات کے لیے مارکیٹ تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے پر نائب وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اقتصادی تعاون کا عزم
دونوں رہنماؤں نے حالیہ تعمیری مصروفیات کو سراہتے ہوئے باہمی فائدہ مند اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








