پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مہلت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی چیف سیکرٹری کی جانب سے پیش کردہ ٹائم لائن کی منظوری دے دی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دس جنوری 2026 تک مصدقہ نقشے مانگ لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 5 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

اجلاس کا انعقاد

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پنجاب کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پیش ہوئے۔ انہوں نے نئے قانون کے مطابق حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ جمع کرایا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی گئی کہ:

  • کنڈکٹ آف الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک جمع کرایا جائے گا،
  • ٹاؤن، میونسپل کارپوریشنز، کمیٹیوں اور تحصیل کونسلز کی درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر 2025 تک فراہم کیے جائیں گے،
  • یونین کونسلز کی تعداد کے نوٹیفکیشن 31 دسمبر تک اور
  • مصدقہ نقشہ جات 10 جنوری 2026 تک الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے: وفاقی وزیر

صوبائی حکومت کی استدعا

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔ صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ تمام کام مقررہ وقت میں کر لیے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی چیف سیکرٹری پر زور دیا کہ تجویز کردہ شیڈول کے مطابق تمام کام ہر صورت مکمل کیے جائیں تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام شروع کرسکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...