چین کی ترقی ’’امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے‘‘ کے ٹرمپ کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے، چینی صدر
چین اور امریکہ کے تعلقات
بوسان، جنوبی کوریا (شِنہوا) - چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کی ترقی اور احیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے‘‘ کے تصور سے ہم آہنگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ ایک چمچ شہد کا استعمال کن بیماریوں سے بچاسکتا ہے؟
صدر شی جن پھنگ کی ملاقات
انہوں نے یہ بات ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہی۔ چینی صدر گیونگ جو میں ہونے والے اپیک اقتصادی رہنماؤں کے 32ویں اجلاس میں شرکت اور جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے لئے بوسان پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملبہ گرنے کا خطرہ، اسرائیلی سٹاک مارکیٹ کے قریب کئی عمارتوں کو سیل کر دیا گیا
امریکہ اور چین کی شراکت داری
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی کامیابی میں مدد دے سکتے ہیں اور مشترکہ طور پر خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔ چین اور امریکہ کو شراکت دار اور دوست ہونا چاہیے۔ یہی تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے اور یہی موجودہ حالات کا تقاضا ہے۔
آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر چین۔امریکہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھنے اور دونوں ممالک کی ترقی کے لئے ایک مثبت ماحول پیدا کرنے کے لئے کام جاری رکھنے کو تیار ہیں۔








