ڈیرہ غازی خان میں دھی رانی پروگرام کے تحت 118 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی
اجتماعی شادی کا پروگرام
ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے دھی رانی پروگرام کے تحت 118 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کروا دی گئی۔ تقریب میں سرکاری افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر بیوی بھول کر شوہر گاڑی لے کر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوا دیا
پروگرام کی کامیابی
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے تمام جوڑوں کو مبارک باد اور سلامی کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انقلابی فلاحی منصوبہ ہے۔ شادی کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کر رہی ہے۔
فلاحی ریاست کی مثال
فلاحی پروگرام فلاحی ریاست کی علامت ہیں۔ پروگرام سے صوبے بھر کے غریب و مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ اس سال پنجاب بھر میں 5 ہزار مستحق جوڑوں کی شادی کروائی جاۓ گی۔








