رشوت لینے کے مقدمے میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
گرفتاری کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے رشوت لینے کے مقدمے میں گرفتار این سی سی آئی اے کے افسران کا مزید 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے تعلیمی اداروں میں ایک نیا اسکینڈل سامنے آ گیا
عدالت کی کارروائی
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے لاہور نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد سرفراز چودھری سمیت 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور مزید ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
اگلی سماعت کی تاریخ
عدالت نے ملزمان کو 3 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔








