نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ: مہوش علی نے پاکستان کے لئے ٹائٹل جیت لیا
مہوش علی کی شاندار فتح
سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی کھلاڑی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے
فائنل میں شاندار کارکردگی
سویڈن میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں مہوش نے فرانس کی سیکنڈ سیڈ کیارا بولینگر کو شکست دیکر فتح کا تاج اپنے سر سجایا۔ کھیل کے دوران مہوش نے فیصلہ کن مقابلہ 0-3 سے اپنے نام کیا۔ ان کی کامیابی کا سکور 51، 71 اور 102 رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ بے قابو، پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 17نومبر تک بند
گروپ مرحلے میں کامیابیاں
اس سے قبل نورڈک اوپن کے گروپ ڈی میچز میں مہوش نے پہلی کامیابی ناروے کی ویلڈ اوڈے کے خلاف حاصل کی۔ پھر انہوں نے ڈنمارک کی کامیلا تھامسن کو بھی 0-3 سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون نے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کردیا
کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل
کوارٹر فائنل میں مہوش نے اپنی بہن ماہ نورعلی کو سخت مقابلے کے بعد ہرایا۔ جبکہ سیمی فائنل میں بیلجیئم کی ایلس الارڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی کا خونی ناٹک اور بہار کے الیکشن
چیمپئن بننا
نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں فرانس کی کیارا بولینگر کو ہرا کر مہوش علی چیمپئن بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپشن زیرو مشن
بہنوں کی کارکردگی
نورڈک اوپن میں ان کی بہنوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، سحرش چوتھی اور ماہ نور پانچویں پوزیشن پر آئیں۔
پچھلی کامیابیاں
مہوش نے گزشتہ ماہ ڈینش جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں برانز میڈل بھی جیتا تھا۔








