پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے خوشخبری، پروموشن بورڈ کا اجلاس 10 نومبر کو طلب

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے خوشخبری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے خوشخبری، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے پروموشن بورڈ کا اجلاس 10 نومبر کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کا حق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط نہیں: سپریم کورٹ

اجلاس کی تاریخ اور ہدایات

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کی تمام اضلاع اور ریجنز کو ایک ہفتے کے اندر متعلقہ ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری پروموشن بورڈ کی صدارت کریں گے، اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سمیت سینئر افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترقی کے مواقع

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 288 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ رواں سال سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر ترقی کے لیے 5 پروموشن بورڈ منعقد ہوئے، جن میں 757 افسران کو انسپکٹر عہدے پر ترقی دی گئی۔ گذشتہ پونے 3 سال میں سب انسپکٹرز سے انسپکٹر عہدے پر ترقی کے لیے 26 پروموشن بورڈز منعقد کیے گئے، جس میں 3167 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی ملی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...