پاک افغان مذاکرات میں آئندہ 5 روز اہم ہیں،معاملات سیاسی ہو یا عسکری، مذاکرات کی میز پر بیٹھ جاناہی 50فیصد کامیابی ہے،سلمان غنی

سینئر صحافی سلمان غنی کی گفتگو

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی کا کہنا ہے کہ چاہیں سیاسی معاملات ہوں یا عسکری، جب آپ مذاکرات کی میز پر بیٹھ جاتے ہیں تو 50 فیصد کامیابی پہلے مرحلے میں ہی ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس کھلاڑی کو ڈراپ کریں، بھارتی شائقین پہلے ٹیسٹ میچ میں خراب کارکردگی پر پھٹ پڑے

افغان سرزمین کا مسئلہ

دنیا ٹی وی کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بار بار کہہ رہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، اس کا تحریری معاہدہ بہت ضروری ہے۔ یہ بات افغان طالبان کے لئے مشکل ہے کیونکہ وہاں صرف کالعدم ٹی ٹی پی ہی نہیں بلکہ دیگر کئی تنظیمیں بھی موجود ہیں۔ ان کی اپنی رٹ وہاں موجود نہیں ہے۔ متعلقہ تحریری نقطے پر افغان طالبان بات کرنے سے گریزاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست اور سیاست کی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کیا جائے: وزیر اعلیٰ

پاکستان کی ذمہ داری

سلمان غنی نے کہا کہ پاکستان نے ہر مرحلے میں ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ قطر اور ترک اخبارات نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کا مؤقف درست اور حقیقت پسندانہ ہے۔ پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے آئندہ 5 روز بہت اہم ہیں۔ مذاکرات میں پاکستان بار بار کہہ رہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ اگر افغانستان میں موجود ہیں تو آپ اس بات سے انکاری کیوں ہیں۔

امن کی خواہش

تمام تر صورتحال میں پاکستان نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ ہم امن اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...