بٹگرام میں لرزہ خیز واقعہ، 11 سالہ بچی کو چچا کے جرم کے بدلے میں بیاہنے کا فیصلہ
 
			خطرناک واقعہ بٹگرام
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی حرمیت سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بٹگرام کے گاؤں قدیرہ کلے میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں صرف 11 سالہ بچی کو چچا کے جرم کے بدلے میں بیاہنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی
والد کی فریاد
حرمیت سنگھ نے اپنے ایکس بیان میں ذکر کیا کہ متاثرہ بچی کا والد سعودی عرب میں فریاد کر رہے ہیں، مگر دادا کے ایک فیصلے نے سب کچھ اجاڑ دیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، بابر سلیم سواتی، نیاز ترند، اور ضلعی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔ یہ واقعہ ایک بچی نہیں بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر کا امتحان ہے۔
ضلعی کمشنر کی وضاحت
حرمیت سنگھ نے مزید کہا کہ جب انہوں نے ڈی سی بٹگرام سے گفتگو کی تو انہوں نے انکار کیا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈی سی کا کہنا تھا کہ لڑکی کی عمر 18 سال ہے اور لڑکے کی عمر 22 سال ہے جن کا نکاح ہونا تھا۔ ان کے مطابق یہ فیملی کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
بٹگرام کے گاؤں قدیرہ کلے میں لرزہ خیز واقعہ صرف 11 سالہ بچی کو چچا کے جرم کے بدلے میں بیاہنے کا فیصلہ کر دیا گیا۔والد سعودی عرب میں فریاد کر رہے ہیں، مگر دادا کے ایک فیصلے نے سب کچھ اجاڑ دیا۔خدارا! وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، بابر سلیم سواتی، نیاز ترند، اور ضلعی حکام فوراً نوٹس… pic.twitter.com/MNyvQH50XB
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) October 31, 2025
 
				








 
  