آئمہ کرام کی رجسٹریشن۔۔ ؟سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،حکومتِ پنجاب نے واضح تردید کر دی
حکومت پنجاب کی تردید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے جس کی حکومت پنجاب نے واضح تردید کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، صدر یواین جنرل اسمبلی
جعلی پروپیگنڈا کا پس منظر
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب کی واضح تردید آگئی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے۔ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلیے اجازت نامہ کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

عوام کی آگاہی
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔








