میاں محمود الرشید کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا
میاں محمود الرشید کو ہسپتال منتقل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پابند سلاسل رہنما میاں محمود الرشید کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہیں لاہور کے جناح ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل کے لیے رجسٹریشن نمبر بک کروانے کے خواہشمندوں کے لیے محکمہ ایکسائز سے خوشخبری آگئی
طبیعت کی خرابی کا پس منظر
میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمودالرشید کی ظبیعت گزشتہ کچھ روز سے خراب تھی۔ دو روز سے ان کا جیل کے ہسپتال میں علاج کیا جا رہا تھا تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کی بھی طبیعت خراب
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں داخل ہیں جہاں ان کی سرجری کی جائے گی。








