جیٹ بلیو طیارے کی بلندی میں اچانک کمی، ہنگامی لینڈنگ، 15 مسافر زخمی
امریکی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی فضائی کمپنی جیٹ بلیو (JetBlue) کی پرواز کو اچانک بلندی میں کمی کے باعث فوری طور پر فلوریڈا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 مسافر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کا ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ
پرواز کی تفصیلات
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ پرواز کنکون (میکسیکو) سے نیوآرک، نیو جرسی جا رہی تھی کہ دورانِ پرواز طیارے کی اونچائی میں اچانک شدید کمی واقع ہوئی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق، دوپہر 2 بجے کے قریب طیارے کو ٹیمپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا کیونکہ عملے کو “فلائٹ کنٹرول میں مسئلہ” درپیش تھا۔
زخمی مسافروں کی حالت
ٹیمپا فائر ریسکیو کی ترجمان ویوین شیڈ نے بتایا کہ 15 سے 20 افراد کو معمولی مگر غیر جان لیوا زخموں کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایئرلائن کے مطابق، متاثرہ ایئربس A320 طیارے کو معائنے کے لیے سروس سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ایف اے اے نے واقعے کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔








