وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار کیوں۔۔۔؟ اندرونی کہانی جانیے
تحریک عدم اعتماد میں تاخیر
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں مسلسل تاخیر کا شکار کیوں ہو رہی ہے؟ اس حوالے سے ذرائع نے اہم انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عرب ممالک کے ویزوں کا معاملہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے ویزہ مسائل کی بڑی وجہ بتادی
پیپلز پارٹی کا فیصلہ
پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔ فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایمرجنسی ویزا ختم کرکے نیا ویزا سسٹم متعارف کروادیا۔
ارکان اسمبلی کی بیچینی
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کہ کیا فیصلہ کیا۔
کشمیر ہاؤس میں سرگرمیاں
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ آئندہ 3 سے 4 روز تک بھی تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔








