دیہی معیشتی تبدیلی منصوبہ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی : وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

پشاور میں اہم اجلاس

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے مابین دوطرفہ تجارت سمیت 8 معاہدوں پر دستخط

اجلاس کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران منصوبے پر سست پیش رفت پر وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو منصوبے کو فوری طور پر اسٹریم لائن کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلٰی سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ غریب عوام کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے اس پر پیش رفت میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ کی سب سے بڑی اسلحہ ڈیل، لیکن امریکہ نے اسرائیل کی ٹانگ اوپر رکھنے کیلئے اہم ترین ہتھیار سعودی عرب کو پھر بھی نہ دیا

منصوبے کے اقدامات

انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تمام سرگرمیوں پر ٹائم لائنز اور پی سی ونز کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سو فیصد میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے ایک ایک روپے کے شفاف استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ یہ منصوبہ صوبے کی معیشت کو استحکام دے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور زرعی شعبے میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے

معاشی تفصیلات

’’اے پی پی ‘‘ کے مطابق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کے تعاون سے جاری ہے جس کی کل لاگت 30 ارب روپے سے زائد ہے جس میں 58 فیصد فنڈنگ ایفاد کی جانب سے، 16 فیصد صوبائی حکومت اور 26 فیصد حصہ بنیفیشریز کا ہے۔ یہ 7 سالہ منصوبہ ہے جس سے 43 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ منصوبہ بنیادی طور پر زرعی کاروبار (ایگری بزنس)، ہنرمندی کے فروغ (سکلز ڈویلپمنٹ)، روزگار کے مواقع اور پالیسی سپورٹ جیسے اہم شعبوں پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اہلیہ انوشکا کے ساتھ بھارت چھوڑ کر کس ملک منتقل ہو رہے ہیں؟ کرکٹر کے سابق کوچ کا بڑا دعویٰ

ایگری بزنس اور سکلز ڈویلپمنٹ

بریفنگ کے مطابق ایگری بزنس جز کے تحت 550 پروفیشنل فارمر آرگنائزیشنز کے قیام کا ہدف مقرر ہے، اسی طرح سکلز ڈویلپمنٹ جز کے تحت 60 ہزار نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جن میں سے 20 ہزار نوجوانوں کو اب تک تربیت دی جا چکی ہے۔

خوشحالی کا سنگ میل

وزیراعلیٰ نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ صوبے کے دیہی علاقوں کے لیے خوشحالی، خود انحصاری اور پائیدار ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...