آج کا دن عظیم قربانی اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے’’وزیرِاعظم کا گلگت بلتستان کے عوام کے نام پیغام
وزیرِ اعظم کی مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا
یومِ آزادی کی اہمیت
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرأت، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے نماز عید کہاں ادا کی؟
حکومت کی ترقی کی کوششیں
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں جاری منصوبے گلگت بلتستان کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکی طیارہ بردار جہاز مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
ترقی کے مواقع
گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ آج کا دن ہمیں اس عہد کی تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
دعاؤں کا پیغام
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔








