عمران خان اور دیگر اسیروں کی رہائی کے لئے کاوش اچھی بات ہے لیکن میں کسی تحریک کا حصہ نہیں ہوں،اسد عمر
سابق وفاقی وزیر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج اخباروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے نظر آیا کہ میں کسی عمران خان رہائی تحریک کا حصہ ہوں، جو تحریک انصاف کے ماضی کے رہنما شروع کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو 6طیارے گنوانا پڑے: سپیکر پنجاب اسمبلی
تحریک میں عدم شمولیت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کاوش جو عمران خان اور دوسرے اسیروں کی رہائی کے لئے ہو، اچھی بات ہے۔ لیکن میں جس تحریک کا ذکر ہو رہا ہے، اس کا حصہ نہیں ہوں۔
سوشل میڈیا پر بیان
آج اخباروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے نظر آیا کہ میں کسی عمران خان رہائی تحریک کا حصہ ہوں، جو تحریک انصاف کے ماضی کے رہنما شروع کر رہے ہیں۔ کوئی بھی کوشش جو عمران خان اور دوسرے اسیروں کی رہائی کے لئے ہو، اچھی بات ہے۔ لیکن میں جس تحریک کا ذکر ہو رہا ہے، اس کا حصہ نہیں ہوں۔
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 1, 2025








