1. مئی کرنے والوں کو معافی مانگنی ہوگی، عشق عمران بمقابلہ عشق پاکستان ہے اور جیت عشق پاکستان کی ہوگی، اختیار ولی خان
اختیار ولی خان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ ایک شخص کے عشق میں مبتلا قیادت آج تک صوبے میں یونیورسٹی نہیں بنا سکی۔ خیبرپختونخوا میں کوئی ایک یونیورسٹی یا کالج نہیں بن سکا۔
یہ بھی پڑھیں: بحر ہند کے خطے میں اسٹریٹیجک صف بندی کے موضوع پر لاہور میں کانفرنس کا انعقاد
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ویڈیو ثبوت
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کورکمانڈر لاہور کے گھر پر دھاوا، جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں، کیا دہشت گردوں کو دفتر بنا کر دینا اور اُن کو اپنے وطن بلا کر سہولت فراہم کرنا دہشت گردی نہیں ہے؟ یہ وہ مکروع چہرہ ہے جو ہم قوم کو دکھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عشق عمران کہتے ہیں۔ عمران خان ہماری نوجوان نسل کو ہمارے خیبرپختونخوا کو یہ آلودگی چھوڑ کر گئے ہیں جو ویڈیو میں نظر آ رہی ہے۔
دہشت گردی کی تعریف
اختیار ولی خان نے سوال کیا کہ کیا اپنی فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا دہشت گردی نہیں ہے؟ فوجی نوجوانوں کی وردیوں کو آگ لگانا دہشت گردی ہے۔ پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے 9 مئی کو کارروائی کی، اُن کو ریاست پاکستان سے معافی مانگنی ہوگی۔ عشق عمران بمقابلہ عشق پاکستان ہے اور جیت عشق پاکستان کی ہوگی۔ کیا ریاست پر چڑھ دوڑنا عشق عمران ہے؟
پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے 9 مئی کیا اُن کو ریاست پاکستان سے معافی مانگنی ہوگی، عشق عمران بمقابلہ عشق پاکستان ہے اور جیت عشق پاکستان کی ہو گی، اختیار ولی خان pic.twitter.com/IIFdDRGibw
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) November 1, 2025








