پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا اظہار تعزیت
سابق وزیر اعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کر گئے، اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی اہم ملاقات،پیشنٹ مینجمنٹ اور ڈونر مینجمنٹ سسٹم کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنے پر گفتگو
تدفین کا مقام
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آفتاب شعبان میرانی کی تدفین گذری قبرستان میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ صرف گولی بم کا نام نہیں ،بھوک، غربت اور دیگر برائیاں ساتھ لاتی ہے: چودھری شجاعت
زندگی کا پس منظر
آفتاب شعبان میرانی کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا، وہ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم رہے۔ انہیں ایک ہفتے قبل اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تھا۔ آفتاب شعبان میرانی کا شمار پیپلز پارٹی کے سینیئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔
تعزیتی پیغامات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقاء میں شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سپیکر صوبائی اسمبلی اویس قادر شاہ نے بھی آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔








