ایک روز میں چمن بارڈر کے ذریعے 10 ہزار 700 افغان شہری افغانستان واپس بھیج دیے گئے
افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان مہاجرین کی اپنے ملک واپسی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ صرف ایک روز میں چمن بارڈر کے ذریعے 10 ہزار 700 افغان شہری افغانستان واپس بھیج دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سے ایتھلیٹ مونا خان کی ملاقات، پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کررہی ہے:مریم نواز
طورخم سرحد سے واپسی کا آغاز
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چمن کے بعد طورخم سرحد سے بھی آج سے افغان مہاجرین کی واپسی شروع کر دی گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔
واپسی کی قانونی کارروائی
ذرائع کے مطابق واپسی کا یہ عمل قانونی طریقہ کار کے تحت انجام دیا جا رہا ہے، جہاں ہر فرد کے دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ افغان مہاجرین کے لیے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے رہائش اور کھانے پینے کا بندوبست بھی کیا گیا ہے.








