اسلام آباد، شراب کے نشے میں دھت شہری کا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد میں ٹریفک وارڈنز پر حملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شراب کے نشے میں دھت ایک شہری نے ٹریفک وارڈنز پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماوں نے عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کی تصدیق کر دی
ویڈیو کی تفصیلات
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈنز ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اہلکاروں کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور نے شراب پی رکھی ہے۔ اسی دوران یہ شخص گاڑی سے باہر نکل کر وارڈنز پر حملہ آور ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بس میں 46 بچے سوار تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
حملے کا منظر
ٹریفک پولیس اہلکار جان بچانے کیلئے پیچھے ہٹتے ہیں لیکن یہ شخص ان پر حملہ کرتا ہے اور منہ سے عجیب آوازیں نکالتا ہے۔ یہ شخص پہلے ایک پولیس اہلکار کو گراتا ہے پھر ایک اور اہلکار کو گرادیتا ہے۔
ملزم کی فرار
اس دوران وہ اونچی آواز میں کہتا ہے "مجھے جانتے ہو میں کون ہوں۔" اسی دوران وہ تیزی سے گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔








