ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جو لوگ جس بھی پریشانی یا مشکلات کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اب تیزی سے اس میں سے نکل آئیں گے اور ان کو اس ہفتے اپنے مالی معاملات میں بھی خاطر خواہ بہتری ملے گی۔ بے روزگار کام پر لگ جائیں گے اور جن کو کاروبار میں مشکلات پیش آ رہی تھیں وہ اب اس کا ازالہ بھی دیکھ سکیں گے۔ ان دنوں آپ کی ایک پرانی دلی مراد بھی پوری ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوگی جس بھی پریشانی میں مبتلا تھے اس سے نکل سکیں گے اور جو لوگ کسی قانونی معاملات، انکوائری یا مقدمے کا شکار ہیں ان کو خاص طور پر ریلیف حاصل ہوگا۔ ان دنوں آپ کی صحت بھی بہتری ظاہر کررہی ہے۔ کافی عرصہ پریشانی میں گزارہ ہے۔جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی جلد بازی نہ کریں اللہ نے چاہا تو اسی جگہ فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، گورنر سندھ نے عمران خان سے اہم درخواست کردی

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہونے کا امکان ہے اور مالی معاملات کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ہے اور جس طرف پیسوں کی امید لگائی ہوئی ہے وہ بھی پوری ہوگی۔ اس وقت آپ کے دل کے معاملات بس ٹھیک دکھائی نہیں دے رہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اندر کا چور اپنا کام کررہا ہے۔ اندیشہ ہے کہ کسی بڑے گناہ میں نہ آجائیں، ان دنوں اس معاملے میں توبہ کرکے واپسی کا مشورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، مولانا فضل الرحمان

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اللہ نے چاہا تو آنے والا یہ ہفتہ آپ کے لئے شاندار ثابت ہوگا۔ آپ کافی عرصے سے جن جن امور میں پریشانیوں میں مبتلا رہے ہیں، اب اس سے نجات کا وقت بھی قریب آ گیا ہے اور جو رکاوٹیں قدرتی تھیں یا کسی کی وجہ سے تھیں وہ بھی اب دور ہونے کا واضح امکان ہے۔ البتہ اپنوں کی جانب سے اختلافات والا خانہ ابھی کھلا ہوا ہے، ان سے دوری اختیار کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اللہ پاک سے خیرکی دعا کریں۔ آپ کو وہ ہر مشکل سے نکال دے گا بس آپ کی توکل ہونی چاہیے اور جس کام میں آپ لگے ہوئے ہیں وہ شاید آپ کے لئے مناسب نہیں ہے، ان دنوں دل کی نہیں ،دماغ کی بات سن کر چلیں گے تو حالات بہتر رہیں گے اور اچھا مشورہ ملتا رہے گا۔ آپ کو چاہیے کہ جو کام کریں اس کی کانوں کان کسی کو خبر نہ ہو تو بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیدیا

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

یہ ہفتہ روحانی حوالے سے بہترین ثابت ہوگا جو لوگ نماز کے پابند ہیں اور سیدھے راستے پر چل رہے ہیں، انشاءاللہ ان کو बड़ा فائدہ حاصل ہوگا اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا، یہ ہفتہ خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کروانے میں انشاءاللہ مددگار ہوگا اور جس الجھن میں کافی دنوں سے تھے یا کسی فیصلے پر نہیں پہنچ پا رہے تھے، اس میں سے بھی نکلنے میں مددگارثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ کے خاوند سے 10 کلو کوکین برآمد

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

بندش نہیں ہے البتہ بدنظری ہے۔ آپ ان دنوں حاسدین کی طرف سے خاص طورپر ان کی نظروں کا شکار ہیں۔ جو لوگ بیماری ،رکاوٹ یا نقصان اٹھا رہے ہیں وہ صدقہ دیں اور سورہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پھونک لیا کریں۔ اس کے علاوہ باوضو رہنے کی کوشش کریں۔ غصے کی حالت میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں کہ بعد میں پچھتاوا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: دو ماہ سے اسلام آباد کنٹینرز میں گھرا ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لےلیا

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کے حالات اللہ نے چاہا تو تیزی سے بدلیں گے۔ جس بھی مسئلے میں تھے، انشاءاللہ اس سے نکل آئیں گے جو لوگ آپ پر کسی بھی قسم کا وار کررہے تھے، وہ اس میں ناکام ہوں گے۔ آج کا دن گھریلو ماحول میں بہتری لائے گا اور اگلا پورا ہفتہ اولاد کے حوالے سے اچھی خبریں دیتا رہے گا۔ جو لوگ بے روزگار ہیں وہ خاص طور پر سکون میں آنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور بیجنگ میں کیا تفصیلات طے ہورہی ہیں؟ صالح ظافر نے اہم انکشاف کر دیا

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ آپ پر اپنا حق استعمال کیا جائے گا۔ آپ بھی معصوم ہیں لوگوں کی باتوں میں آکر اپنا نقصان خود ہی کر لیتے ہیں آپ کو سمجھ کیوں نہیں آتی۔ سب مطلب پرست ہیں اور آپ کو صرف اپنے مطلب کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ان دنوں ہوشیار رہیں، اپنی عزت و مال کی حفاظت آپ کے لئے اب سب سے زیادہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی ایک پرانی خواہش انشاءاللہ ضرور پوری ہوگی، جس بھی مسئلے میں تھے، اس میں سے مکھن میں سے بال کی طرح نکل آئیں گے۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی تبدیلی چاہتے ہیں وہ صبر سے کام لیں۔ ان کے لئے اللہ نے ضرور کسی اور بہترین راستے کا انتخاب کیا ہوگا۔ اس وقت روزگار کا معاملہ بھی انشاءاللہ بہتر ہوگا اور جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے، وہ کامیابی دلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کون سی 2 اہم کامیابیاں حاصل کرچکا ہے؟ بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنی سیاسی جماعت کو آئینہ دکھا دیا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اب حالات بدلنے والے ہیں۔ آپ کی ضرورتیں بڑے شاندار انداز سے پوری ہوں گی۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی انکوائری، مقدمے یا خاندانی جھگڑے کا شکار ہیں وہ اس سے نکل آئیں گے۔ جو سزا کاٹ رہے ہیں، ان کی رہائی بھی انشاءاللہ ضرور ہوگی۔ جس مقصد کے لئے اس ہفتے پیش رفت کریں گے، اس میں کامیابی ملے گی ۔جو کاروبار بند ہونے کے قریب تھا، اب بہترین ہوتا جائے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کی ایک مشکل تو ایک دو دن میں انشاءاللہ حل ہو جائے گی اور جو لوگ کسی بھی کام میں رکاوٹیں محسوس کررہے تھے، وہ اب تیزی سے اس کو دور ہوتا دیکھیں گے۔ اس ہفتے گھریلو ماحول میں جاری ٹینشن بھی کم ہوگی اور جس بھی معاملے کا کوئی حل نہیں مل رہا تھا، اللہ پاک ضرور اس میں آسانیاں پیدا فرمائیں گے۔ یہ ہفتہ اولاد کی ایک فکرمندی بھی ختم کر دے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...