محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
اسلام آباد میں منصبوں کا دورہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کبھی سن لیں گے فرصت میں۔۔۔
تعمیراتی کاموں کا جائزہ
محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آج کی بہترین ویڈیو، پاک چین بارڈر پر دونوں ملکوں کے فوجی اہلکاروں کے بھنگڑے، دونوں فوجوں کی دوستی کی نئی مثال قائم
فلائی اوور کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔ یہ منصوبہ شہریوں کے سفری مسائل کے حل میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد اضافہ
تعمیراتی رفتار کی تیزی
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ منصوبے پر بیک وقت 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے اور اسے اگلے 30 روز میں مکمل کرنے کے لیے دن رات محنت کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں بھی تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد جمع
عوامی مشکلات کا خاتمہ
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ اور سکول اوقات میں عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔ شہریوں کو ٹریفک مسائل سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے۔
ماڈرن ترقیاتی منصوبے
شاہین چوک انڈر پاس اسلام آباد کا ایک ماڈن ترقیاتی منصوبہ ہوگا۔ ممبر انجنئیرنگ سی ڈی اے نے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔








