بابراعظم نے ٹی ٹونٹی میں ویرات کوہلی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا
بابر اعظم کا شاندار کارنامہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے 2 دن میں 2 بھارتی بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت ڈائیلاگ کرے: لیاقت بلوچ
جنوبی افریقا کے خلاف شاندار اننگز
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں بابر اعظم نے شاندار 68 رنز کی باری کھیلی۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری 36 گیندوں پر مکمل کر لی، یہ اُن کی ٹی ٹوینٹی کیریئر میں چالیسویں ففٹی تھی۔ یوں انہوں نے ویرات کوہلی سے نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی چھین لیا۔
کوہلی اور شرما کے ریکارڈز
ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں 117 اننگز کھیل کر 39 نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔ جبکہ بابر اعظم نے روہت شرما کے 151 ٹی20 اننگز میں بنائے گئے 4 ہزار 231 رنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صرف 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز سکور کیے۔








