اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
نوجوان کی گرفتاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مشکوک افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل کا اغوا اور رہائی، ملزم گرفتار نہ ہوسکے
واقعہ کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔جہاں نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے 7 سالہ بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
ویڈیو شواہد
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
پولیس کارروائی
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔








