اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
نوجوان کی گرفتاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اویس لغاری نے 8 فروری 2026 تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے احکامات جاری کردیئے۔
واقعہ کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔جہاں نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال: صہیونی لابیاں پی ٹی آئی کو فنڈز فراہم کر رہی ہیں
ویڈیو شواہد
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
پولیس کارروائی
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔








