لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج
مقدمہ درج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یحییٰ السنوار: غزہ میں ہلاک ہونے والے حماس کے رہنما کون تھے؟
پولیس کی کارروائی
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 ماہ کی بچی 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش، میاں بیوی سمیت 3 افراد گرفتار
قانون کی خلاف ورزی
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، اور مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
احمد خان کی رہائش
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔








