کراچی: شاہ فیصل کالونی میں گھر میں آتشزدگی، ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
آتشزدگی کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں 25 دسمبر اور نیو ائیر پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں، جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ کلیم النساء اور 25 سالہ عتیقہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جائے حادثہ سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر 2 بھائیوں کے قتل کا ایک اور ملزم گرفتار
گلستان جوہر میں واقعہ
قبل ازیں شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں جھونپڑی میں آگ لگی تھی جس نے کئی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو کی کوششیں
ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر فائٹرز نے 2 گھنٹوں کی کوشش سے آگ پر قابو پایا، آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں، خانہ بدوشوں کا سامان اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں، آگ سے کئی مویشی بھی جھلس گئے۔








