بابا گورو نانک دیو جی کا 556واں جنم دن، 30 ہزار یاتری ننکانہ صاحب آئیں گے،سی سی ٹی وی کیمرے نصب، 3 کنٹرول رومز قائم

جنم دن کی تقریبات کی تفصیلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابا گورو نانک دیو جی کا 556واں جنم دن، 30 ہزار یاتری ننکانہ صاحب آئیں گے، سی سی ٹی وی کیمرے نصب، 3 کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: برتھ رائٹ سٹیزن شپ ختم کرنے کے ٹرمپ کے ایگڑیکٹو آرڈر پر امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

انتظامات کا جائزہ

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کو غیر آئینی طریقے سے نکالا گیا: بیرسٹر گوہر، پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

سیکیورٹی انتظامات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات 3 سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی جن میں 30 ہزار سے زائد یاتری ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ اس دوران سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکاران تعینات ہوں گے جبکہ سرویلنس کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں اور 3 کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موبائل سروس کے معیار کے حوالے سے حیران کن انکشاف

صفائی اور سہولیات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور کھانے کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ گورودوارہ جات میں ہسپتال سمیت فسیلیٹیشن ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ننکانہ صاحب آنے والے سکھ یاتریوں کی رہائش اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل ہیں۔ گورودوارہ جات کو عرق گلاب سے صاف کیا جا رہا ہے، ننکانہ صاحب سٹی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے فری ہو گا جبکہ اس دوران افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے: شاندانہ گلزار کی پریس کانفرنس

تقریبات کا آغاز

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا کہ موک ایکسر سائز کا انعقاد بھی کروایا جا چکا ہے اور جنم دن کی تقریبات کا آغاز اکھنڈ پاٹ کی رسم سے ہو گا۔ 5 نومبر کو جنم دن کی مرکزی تقریب گورودوارہ جنم استھان میں ہو گی اور نگر کیرتن کا جلوس نکالا جائے گا۔ بھارت سے 2100 سکھ یاتری بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی امرناتھ یاتریوں کو قربان کرنے کی سازش بے نقاب، کامران شاہد کا بھارت کو سخت انتباہ

بہترین انتظامات کی یقین دہانی

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بابا گورونانک دیو جی کا ہر مذہب اور ہر مسلک عزت کرتا ہے اور ننکانہ صاحب آنے کا مقصد سکھ قوم سے اظہار یکجہتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کھانے پینے کے وافر انتظامات ہونے چاہئیں اور سپلائی چین کو برقرار رکھا جائے۔ گورودوارہ جات میں فسیلیٹیشن کاونٹرز کی تعداد بڑھائی جائے۔ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے والے سکھ یاتریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

خوش اخلاقی کی ہدایت

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاران یاتریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...