مشرف علی زیدی وزیرِاعظم کے غیر ملکی میڈیا کے ترجمان مقرر
حکومت کا نیا اقدام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے تجزیہ کار مشرف علی زیدی کو وزیرِاعظم کا غیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان مقرر کر دیا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نو ٹی فیکیشن کے مطابق مشرف علی زیدی کو وزیرِاعظم کا غیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزارتِ اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ضروری کارروائی کریں۔
مبارکباد کا پیغام
مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مشرف زیدی کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی آمد ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہے اور ہم مل کر پاکستان کے بیانیے کو موثر انداز میں دنیا تک پھیلائیں گے۔








