کراچی میں 6 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 26 ہزار سے زائد ای چالان کٹ گئے
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت حال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز میں 26 ہزار 155 سے زائد ای چالان کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے جبکہ گزشتہ 6 روز کے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد 26 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کو ’دستیاب‘ سمجھا جاتا ہے، میزبان عائشہ جہانزیب
چالان کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید و خود کار فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک مختلف خلاف ورزیوں پر درج ذیل ای چالان کیے گئے:
- سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان
- بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761 ای چالان
- ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119 ای چالان
- موبائل فون کے استعمال پر 87 ای چالان
- اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان
یہ بھی پڑھیں: اتحاد و یکجہتی میں ہے جملہ مسائل کا حل: ڈاکٹر حسن قادری کا سیرت النبیؐ کانفرنس میں خطاب
دیگر خلاف ورزیاں اور ای چالان
ٹریفک پولیس کے مطابق دیگر خلاف ورزیوں کے سلسلے میں درج ذیل ای چالان بھی جاری کیے گئے:
- کالے شیشوں پر 71 ای چالان
- نو پارکنگ پر 26 ای چالان
- رانگ وے پر 14 ای چالان
- اوور لوڈنگ پر 2 ای چالان
- بیجا لوڈ پر 10 ای چالان
- مسافروں کو بسوں کی چھت پر بیٹھانے پر 58 ای چالان
- اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 28 ای چالان
- ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان
جبکہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔
ٹریفک پولیس کا نظام اور شہریوں کی اپیل
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔








